Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    آفس2007-2010 کی فائلیں پرانے ورژن میں

    Munsab
    Munsab


    Posts : 18
    Join date : 11.10.2014
    Age : 43
    Location : ورسک پشاور

    آفس2007-2010 کی فائلیں پرانے ورژن میں Empty آفس2007-2010 کی فائلیں پرانے ورژن میں

    Post by Munsab Wed Nov 05, 2014 12:04 pm

    آفس2007-2010 کی فائلیں پرانے ورژن میں MSOfficeLogo-1000x1000-300x300




    مائیکرو سافٹ آفس2007-2010کے متعارف کرائے جانے کے بعد اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آفس 2007-2010 میں بننے والی ڈاکیومینٹس (فائلز) کو مائیکروسافٹ آفس کے پرانے ورژن میں نہیں کھولا جاسکتا۔
    آیئے سب سے پہلے ہم یہ جانتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ آفس 2007-2010 کی فائل مائیکروسافٹ آفس کے پرانے ورژن میں کیوں نہیں کھلتی؟ دراصل مائیکرو سافٹ نے جب آفس 2007 اور 2010 کے ورژن متعار ف کروائے تو اس کے ساتھ ہی نئے فائل فارمیٹس بھی متعارف کروائے (مثلاً DOCX, XLSX, PPTXوغیرہ) جبکہ آفس کے پرانے ورژن ان فارمیٹس کو سپورٹ نہیں کرتے۔
    آفس کے پرانے ورژن (DOC, XLS, PPT ) فائل فارمیٹ کو سپورٹ کرتے ہیں اس لئے ہم آفس2007 کی فائل پرانے ورژن میں نہیں کھول سکتے۔ اگر ہم آفس 2007-2010 میں فائل محفوظ کرتے وقت اسے Save As کمانڈ کے ذریعے اپنے ڈاکیومنٹ کو 97-2003 Documentکے طور پر save کرتے ہیں تو یہ فائل مائیکروسافٹ آفس کے پرانے ورژن میں کھلنے کے قابل ہوجاتی ہے۔
    لیکن آپ اس وقت کیا کریں گے جب آپ کے کمپیوٹر میں مائیکروسافٹ آفس کا پرانا ورژن انسٹال ہو،لیکن کوئی شخص آپ کو مائیکروسافٹ آفس کے نئے ورژن کی فائل (DOCX, XLSX, PPTXفارمیٹ میں) بھیج دے۔
    خیر گھبرایئے نہیں۔ آج ہم مائیکرو سافٹ آفس 2007-2010 کی فائلوں کو پرانے ورژن کے لئے کارآمد بنانے کا ایک آسان اور تیز ترین ٹوٹکہ بتائیں گے اوروہ بھی بغیر کسی کنورٹر سافٹ وئیر کے۔
    1۔ سب سے پہلے مائی کمپیوٹر میں ٹولز مینو اور پھر فولڈر آپشن پر کلک کیجئے۔
    2۔ View کے ٹیب میں ’’Hide extension for known files type‘‘ کے چیک باکس سے چیک ہٹادیجئے اور OK کردیجئے۔
    3۔ اب اس فائل کو سلیکٹ/ منتخب کرلیجئے، جسے آپ پرانے ورژن میں کھولانا چاہتے ہیں۔ آپ کو فائل کے نام کے ساتھ اس کی ایکسٹینشن بھی دکھائی دے رہی ہوگی۔ فائل پر رائٹ کلک کیجئے اور ’’rename‘‘ آپشن پر کلک کیجئے۔ کسی بھی فائل کو ری نیم کرنے کے لئے F2 کی بھی کمانڈ استعمال کی جاتی ہے۔
    4۔ فائل ایکسٹینشن docx کو .doc میں تبدیل کردیجئے، یعنی x کو ڈیلیٹ کردیجئے۔ فوراً ہی ایک وارننگ پیغام ظاہر ہوگا، جس میں آپ سے اس فائل کا نام تبدیل کئے جانے سے متعلق تصدیق کی جائے گی۔ آپ اسے ’’yes‘‘ کردیجئے۔
    اس طرح آپ بہ آسانی مائیکروسافٹ آفس کے نئے ورژن کی فائلوں کو پرانے ورژن میں کھول سکتے ہیں۔
    -

      Current date/time is Sat Apr 27, 2024 4:07 pm