لندن میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کی تقسیم کانقشہ سیلگ ایس ہیری سن نے بنایا نقشےمیں ہرات کوایران کاحصہ دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خفیہ نقشےمیں پنجاب سمیت آدھاپاکستان افغانستان کا حصہ دکھایا گیا۔ نقشےمیں جوپاکستان دکھایا گیا وہ سندھ اور پنجاب پر مشتمل ہے ایم کیوایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان توڑنے کی سازش ہو رہی ہے لیکن وہ اور ایم کیو ایم ملک توڑنے کی سازش میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں قتل کیا جاسکتا ہے اوروہ اپنی وصیت تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان بچانےکیلئےایم کیوایم کےلاکھوں کارکنان فوج کےحوالے کرتے ہیں۔ امریکی مداخلت کے بارے میں بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کون ہے جو امریکی مداخلت سے انکار کرے۔ انہوں نے کہا کہ کونساوزیراعظم یاسیاستدان ہےجو امریکی قونصلیٹ یاسفیرکےگھرنہیں جاتا؟ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو امریکہ اور برطانیہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ - See more at:
____________
راشد صاحب