Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    یہودیت و کیتھولکیت کے مابین تعلقات

    Munsab
    Munsab


    Posts : 18
    Join date : 11.10.2014
    Age : 43
    Location : ورسک پشاور

    یہودیت و کیتھولکیت کے مابین تعلقات Empty یہودیت و کیتھولکیت کے مابین تعلقات

    Post by Munsab Mon Nov 24, 2014 9:37 am

    مرگ انبوہ (holocaust) کے ردعمل کے نتیجہ میں بہت سے مذہبی علماء، مورخین اور ماہرین تعلیم نے واضح طور پر عیسائیت اور یہودیت کے مابین موجود تعلقات کو اپنی تحقیق کا مرکز بنایا۔ عیسائیت کا یہودیت کے جانب میلان اور ہم آہنگی کی فضا کے معنی یہ تھے کہ ایک ہزار سال سے کلیسا کے ذریعہ یہود مخالف تعلیمات کی تشہیر نے مرگ انبوہ جیسے عظیم واقعہ کے وجود پذیر ہونے میں کتنا اثر ڈالا تاکہ آئندہ اس جیسے واقعات عالم وجود میں نہ آئیں۔

    جنگ عظیم دوم سے 2005ء تک[ترمیم]

    مجلس ویٹیکن دوم جو عام طور سے ویٹیکن دوم کے نام سے مشہور ہے، اس نے تاریخ عیسائیت میں ایک انقلابی اعلان شائع کیا جو Nostra Aetate (ہمارے دور میں) کے نام سے سامنے آیا۔ ملاحظہ کریں:
    یہ حقیقت ہے کہ یہودی حکام اور ان کے متبعین یسوع مسیح کے قتل کے درپے نہیں تھے اور نہ اس پر مصر تھے۔ کتاب مقدس کی پیروی میں یہود کو خدا کا ملعون ومردود نہ قرار دیا جائے۔ ہرفرد پر ضروری ہے کہ دینی کام اور کلام خداوندی کی تبلیغ میں کسی بھی ایسی تعلیم سے گریز کرے جو انجیل کی سچائی اور روح مسیح سے ہم آہنگ نہ ہو۔ علاوہ ازیں، کسی بھی انسان پر جور و ستم ڈھانے کے خلاف ہونے کی وجہ سے، کلیسا، یہودیوں کیساتھ مشترکہ میراث ہونے کا پاس رکھتے ہوئے اور سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں بلکہ انجیل کی روحانی محبت کے اسباق کی وجہ سے ان چیزوں کو برا گردانتی ہے: نفرت، ظلم و ستم، یہودیوں سے نفرت کا پرچار کسی بھی وقت چاہے کوئی بھی کرے۔
    1971ء میں کیتھولک کلیسا نے کلیسا کے تعلیمی ادارہ (magisterium) سے باہر ایک داخلی عالمی مجلس برائے کیتھولک-یہود ارتباط اور عالمی یہودی مجلس برائے مذہبی مشاورات تشکیل دی تاکہ ان کوششوں میں تیزی لائی جاسکے۔

    جدید کیتھولک تعلیمات اور یہودیت[ترمیم]

    4 مئی 2001ء کو عالمی مجلس ارتباط کے سترہویں اجلاس کے موقع پر کلیسائی مقتدرہ نے بیان دیا کہ کیتھولک مدارس ومکاتب میں یہودیوں کے ساتھ رویے میں تبدیلی لائی جائیگی، ملاحظہ فرمائیں:
    کیتھولک مدرسوں اور الٰہیات کے سکولوں کے نصاب میں یہودیوں سے متعلق نئی سوجھ بوجھ کی جھلک کو مرکزی اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔ بائبل پر کوسز، ایسی developments جن سے دونوں کلیسہ اور پادریانہ یہودیت نے قدیمی یہودیت سے جنم لیا۔ یہ ایک ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرے گا جس سے اس "قدیمی یہودیت سے دردناک جہالت " کا ازالہ ہو سکے گا۔ یہ تاریخ کا وہی حصہ ہے جس کے بارے میں عیسائیوں کو عموماً منفی اور مضحکہ خیز باتیں معلوم ہیں۔ [1])ایسے نصابہائے درس جن کا تعلق کتاب مقدس، تاریخ اور الٰہیات کے ایسے پہلوؤں سے ہو جو کہ عیسایوں اور یہودیوں کے تعلقات سے متعلق ہوں نصاب کا لازمی جز ہونے چاہیں صرف اختیاری نہیں۔ وہ تمام جو دینی مدرسوں سے، یا الٰہیات کے سکولوں سے فارغ التحصیل ہوں، انہوں نے لازمی طور پر یہودیوں اور یہودیت کے بارے میں علوم میں چرچ کے انقلاب: Nostra Aetate سے لے کر پوپ جان پال دوم کی دعا تک، جو انہوں نے مغربی دیوار پر 26 مارچ 2000 کو مانگی، کو پڑھا ہوا ہو۔ تاریخی وجوہات کی بنا پر بہت سارے یہودی نسلوں سے چلتے ہوئے یہودیوں پر ڈھائے گئے مظالم کو آسانی سے نہیں بھلا سکتے۔ اسی وجہ سے، عام اور مذہبی یہودی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ ہمارے یہودی دینی مدرسوں اور سکولوں میں ایسے تعلیمی پروگرام کا پرچار کریں جو کہ عیسائی اور یہودی تاریخ، عیسایت کی تعلیم اور یہودیت سے اس کے تعلق کو اجاگر کریں۔ دونوں ادیان کے مابین مکالمہ، تصدیق، سمجھ بوجھ اور ایک دوسرے کے عقیدوں پر ایمان لائے بغیر ان کے احترام کا تقاضا کرتا ہے۔ یہ نہایت اہم ہے کہ یہودی سکولوں میں ان چیزوں کے بارے میں پڑھایا جائے۔ مجلس ویٹیکن دوم اور اس کے بعد کے دستاویزات اور رویے کی تبدیلی جس کی وجہ سے دونوں ادیان پر نئے نقطہ نظر عیاں ہوئے اور نئے راستے کھلے۔



    _________________
    منصب علی ورسک
     یہودیت و کیتھولکیت کے مابین تعلقات Dpaolu3d098


    • یہودیت و کیتھولکیت کے مابین تعلقات Empty


      Current date/time is Mon Apr 29, 2024 1:29 pm