Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    این ایس اے کی ہیکنگ گوگل کوسخت ردعمل

    Admin
    Admin
    Admin
    Admin


    Posts : 527
    Join date : 09.10.2014

    این ایس اے کی ہیکنگ گوگل کوسخت ردعمل Empty این ایس اے کی ہیکنگ گوگل کوسخت ردعمل

    Post by Admin Fri Mar 27, 2015 12:38 pm

    کمپنی کوہمیشہ صارفین کی معلومات تک رسائی کاڈرتھا
    گوگل نے امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی طرف سے اس کے ڈیٹا سینٹروں کو ملانے والے لنکس ہیک کرنے کی اطلاعات پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔گوگل کے ایک اہل کار نے کہا ہے کہ کمپنی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی اس کارروائی سے بے خبر تھی۔ تاہم، انہیں ہمیشہ سے اس کا خدشہ تھا اور وہ اس سے بچنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے گوگل اور یاہو کے ڈیٹا سینٹروں کو ملانے والے لنکس ہیک کر کے لاکھوں لوگوں کی معلومات تک رسائی حاصل کی تھی۔ جب کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ این ایس اے نے گوگل اور یاہو کے ڈیٹا لنکس ہیک کیے تھے۔اس بارے میں جنرل کیتھ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہانہیں امریکی کمپنی کے سرورز تک رسائی اور وہاں سے ڈیٹا لینے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا یہ بیان واشنگٹن پوسٹ کی خبر کی براہ راست تردید نہیں ہے، جس کے مطابق نیشنل سکیورٹی ایجنسی گوگل اور یاہو کی لاکھوں فائلیں روزانہ کی بنیاد پر دیکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، این ایس اے ان کمپنیوں کے ڈیٹا سینٹرز کو ملانے والے فائبر آپٹک سے گزرنے والی اطلاعات راستے سے ہی حاصل کر لیتا ہے۔ ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے مہیا کی جانے والی دستاویزات کے مطابق، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی یہ کارروائی امریکی حدود سے باہر کرتی تھی۔ این ایس اے گوگل اور یاہو کے ڈیٹا لنکس ہیک کر کے ٹیکسٹ، آڈیو اور وڈیو حاصل کر کے برطانوی خفیہ ادارے جی سی ایچ کیو سے مل کر اس کی چھانٹی کرتا ہے۔ این ایس اے کو ایک عدالتی حکم کے ذریعے گوگل اور یاہو کے صارفین کے اکاؤنٹ تک رسائی کی بھی اجازت ہے۔گوگل کے چیف لیگل آفیسر ڈیوڈ ڈرمنڈ کا کہنا ہے کہ گوگل نے کسی کو بھی اپنے سسٹم تک رسائی نہیں دی تھی۔چیف لیگل آفیسر ڈیوڈ ڈرمنڈ کے مطابق، انہیں ہمیشہ صارفین کی معلومات تک خفیہ ادروں کی رسائی کا ڈر تھا اور اسی لیے وہ ڈیٹا کی ’‘اِن کوڈنگ‘‘ بہتر کر رہے ہیں،تاکہ معلومات ترسیل کے دران روکا نہ جا سکے۔یاہو کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنے صارفین کی معلومات کے تحفظ کے لیے سخت ضابطے نافذ کر رکھے ہیں اورکسی کو اپنی کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی نہیں دی گئی ہے۔ دوسری طرف این ایس اے کے ترجمان نے واشنگٹن پوسٹ کایہ خیال مسترد کیا ہے کہ گوگل اور یاہو کے لنکس ہیک کر کے اس نے امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کی معلومات تک رسائی کی ہے۔



    ____________
    راشد صاحب
    این ایس اے کی ہیکنگ گوگل کوسخت ردعمل Coolte10


      Current date/time is Sat Apr 27, 2024 3:10 pm