Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    فورم سوفٹ ویئر

    Admin
    Admin
    Admin
    Admin


    Posts : 527
    Join date : 09.10.2014

    فورم سوفٹ ویئر Empty فورم سوفٹ ویئر

    Post by Admin Tue Mar 17, 2015 4:14 am

    آج میں نے اردو کوڈر لینکس فورم کو phpBB سے MyBB فورم سوفٹ ویئر پر اپگریڈ کردیا ہے، وجہ محض وقت کا تقاضہ ہے، آج جہاں مائی بی بی کا تقابل وی بلیٹن جیسے تجارتی فورم سوفٹ ویئر سے کیا جارہا ہے وہاں پی ایچ پی بی بی ابھی تک اپنا وہی پرانا روایتی انداز اپنائے ہوئے ہے، میں پی ایچ پی بی بی کی برائی نہیں کر رہا یقیناً وہ بھی ایک اچھا فورم سوفٹ ویئر ہے مگر اس کی بنیادی تنصیب میں بہت ساری چیزوں کی کمی ہوتی ہے اگرچہ ان کمیوں کو موڈز وغیرہ سے پورا کیا جاسکتا ہے تاہم ہر نئی ریلیز پر ان موڈز کی وجہ سے نت نئے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں، اس کے برعکس مائی بی بی ایسی بہت ساری اہم خوبیاں اپنی بنیادی تنصیب میں ہی فراہم کردیتا ہے، غیر جانبدار تجزیہ کار مائی بی بی کو 10 میں سے 8 نمبر دیتے ہیں جبکہ صارفین اسے 10 میں سے 9 نمبر دیتے ہیں، 2008 میں “Forum Software Reviews” نے مائی بی بی اور وی بلیٹن کو سال 2008 کے بہترین فورم سوفٹ ویئر قرار دیے تھے جس کی ایک بڑی وجہ مائی بی بی کی وی بلیٹن سے مشابہت ہے، مزید برآں مائی بی بی نے سال 2010 کا بہترین فورم سوفٹ ویئر کا ایوارڈ بھی جیتا ہے، جبکہ اس کے مرج سسٹم کے ذریعے تقریباً تمام مقبول فورم سوفٹ ویئر سے مائی بی بی پر منتقل (کنورٹ) ہوا جاسکتا ہے… ایسی ہی وجوہات کی وجہ سے میرا دل للچایا اور میں نے اردو کوڈر کو اپگریڈ کردیا.

    اگرچہ 2008 میں مائی بی بی کا اردو ترجمہ کیا گیا تھا مگر وہ کچھ زیادہ ہی غیر معیاری تھا، سو میں نے فیصلہ کیا کہ میں ترجمہ خود کروں گا، اگرچہ ابھی ترجمہ مکمل نہیں ہوا ہے تاہم یہ اتنا تو ہو ہی گیا ہے کہ میں فورم کو اپگریڈ کردیتا، باقی ترجمہ جو کچھ اتنا زیادہ بھی نہیں ہوتا ہی رہے گا، جلد اپگریڈ کرنے کی ایک وجہ اس کے مرج سسٹم کا نیا نسخہ بھی ہے.

    نبیل بھائی کی طرف سے جاری کردہ مائی بی بی کے اردو پیکج سے میں نے صرف گریفکس مستعار لی ہیں، مزید ان کا اوپن پیڈ بھی مستعار لینے کا ارادہ ہے، نبیل بھائی کا خامخواہ شکریہ کہ ان کا کیا ہوا کام کبھی نہ کبھی کام آہی جاتا ہے.

    ____________
    راشد صاحب

      Current date/time is Fri May 17, 2024 3:05 am