Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر

    Admin
    Admin
    Admin
    Admin


    Posts : 527
    Join date : 09.10.2014

    چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر Empty چوری شدہ موبائل فون کا سُراغ لگانے والا سافٹ ویئر

    Post by Admin Fri Dec 25, 2015 5:43 pm

    [rtl]موبائل فون چھیننا اور چوری کر لینا صرف کراچی یا پاکستان کے دوسرے شہروں کا ہی مسئلہ نہیں ہے۔ لندن کی میٹرو پو لیٹن پو لیس کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں بھی روزانہ 300 موبائل فون چُرا لئے جاتے ہیں۔ اس قسم کی وارداتوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک کمپنی نے ایک انقلابی قسم کا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو مسروقہ موبائل فونز کا سراغ لگائے گا۔ اس سافٹ ویئر کو موبائل فون سے فیکٹری ری سیٹ کے ذریعہ بھی نکالنا نا ممکن ہو گا۔ ” ایپسولوٹ لو جیک ” Absolute Lojack کی مدد سے استعمال کنندہ دور رہ کر اپنے چوری شدہ یا چھینا گیا موبائل فون لاک کر سکتا ہے، یہ معلوم کر سکتا ہے کہ اس وقت اس کا آلہ کہاں ہے۔ یہاں تک کہ اپنی شناخت کی چوری سے محفوظ رہنے کے لئے حساس نوعیت کی فائلیں Delete بھی کر سکتا ہے۔ کمپنی کی تفتیشی اور بازیابی کی خدمات فراہم کرنے والی ٹیم اپنے Computrace سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اس قسم کے مسروقہ موبائل فونز کا سراغ لگا سکتی ہے۔[/rtl]

    [rtl]بعد ازاں عالمی سطح پر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد یہ چوری شدہ آلہ اصل مالک کو واپس دلواسکتی ہے۔ مارکیٹ میں پہلے سے موجود Find my iphone اور Hidden جیسے ایپس کے بر عکس Lojack کو نہ فیکٹری ری سیٹ کے ذریعہ ناقابل رسائی بنایا جا سکتا ہے، نہ ہی اس ایپ کو نا کارہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپ اینڈروئڈ فونز مثلاً سام سنگ گلیکسی S4 اور سام سنگ گلیکسی Tab 3 ٹیبلیٹ میں بلٹ ان ہے۔ ایپسولوٹ سافٹ ویئر کے مارک گریس نے بتایا کہ اسمارٹ فون کی چوری ایک عالمگیر وبا ہے تا ہم ایپسولوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے اس کا مالک Kill Switch ایکٹی ویٹ کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں اس چوری کے مرتکب افراد کی شناخت ہو سکتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہو سکتا ہے کہ چور اس وقت کہاں ہے اور پھر اسے پکڑا بھی جا سکتا ہے۔[/rtl]
    [rtl]حال ہی میں اس منفرد نوعیت کے سافٹ ویئر کے ذریعہ ایک ایسے چور کا سراغ لگایا گیا جس نے ایک برانڈ نیو سام سنگ گلیکسی S4 اسمارٹ فون منی پولس، امریکامیں چوری کیا تھا۔ اس کے بارے میں مالک نے مقامی پولیس اسٹیشن کے علاوہ سافٹ ویئر کمپنی کو بھی مطلع کیا۔ ایپسولوٹ کے فارنیسک آلات کو استعمال کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم نے ٹیکسٹ ، ای میل اور اسکرین شاٹس کا تجزیہ کیا اور ان کی مدد سے استعمال کنندہ کو پہچان لیا۔ بعد ازاں ٹیم نے ملزم کے گھر کا پتہ لگایا اور دوسرے دن پولیس کی مدد سے ٹیم کے ارکان اس مکان تک گئے۔ ملزم کے گھر پر سراغرسانوں کے پہنچنے کے دس منٹ کے اندر اس چور نے اسمارٹ فون واپس کر دیا جسے اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔ موبائل آلات کیلئے جو افراد Lojack ایپلیکیشن خریدنا چاہتے ہیں، ایک سال کیلئے انہیں 29.95 پائونڈ قیمت ادا کرنا ہو گی۔

      Current date/time is Sun Apr 28, 2024 9:53 pm