Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    سمندرکی تہہ میں انٹرنیٹ

    Admin
    Admin
    Admin
    Admin


    Posts : 527
    Join date : 09.10.2014

    سمندرکی تہہ میں انٹرنیٹ Empty سمندرکی تہہ میں انٹرنیٹ

    Post by Admin Fri Mar 27, 2015 12:39 pm

    [size=36]سمندرکی تہہ میں انٹرنیٹ[/size]
    سمندرکی تہہ میں انٹرنیٹ 974_73058867
    کام یابی سے سونامی کی پیشگی اطلاع ملنا ممکن ہو جائے گا
    نیویارک میں یونیورسٹی آف بفیلو سے منسلک تحقیق دان زیر ِ سمندر انٹرنیٹ نیٹ ورک کی تیاریوں میں ہیں، جسے انہوں نے ’’ڈیپ سی انٹرنیٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔اگر زیرِِ سمندر انٹرنیٹ کے استعمال کا تجربہ کام یاب ہو گیا تو اس سے نہ صرف سونامی کی پیشگی اطلاع ملنا ممکن ہو جائے گا، بل کہ ساحل سے کچھ فاصلے پر قدرتی گیس اور تیل کی کھدائی اور ان کی دیکھ بھال وغیرہ میں بھی آسانی ہو جائے گی۔اس پروجیکٹ سے منسلک توماسو میلوڈیا کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ میں موجود وائی فائی انٹرنیٹ نیٹ ورک نہ صرف بروقت ڈیٹا جمع کرنے میں مدد دے گا، بل کہ یہ معلومات اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر بھی دست یاب ہو سکیں گی۔ خاص طور پر اس وقت جب سونامی وغیرہ آنے کا اندیشہ ہو۔زیرِ سمندر انٹرنیٹ کا نظام حال ہی میں دریائے ایری میں ٹیسٹ کیا گیا۔ توماسو میلوڈیا اور ان کے ساتھی تحقیق دانوں نے سمندر میں چالیس پاؤنڈ وزنی دو سینسرز لگائے، لیپ ٹاپ پر کمانڈ ٹائپ کی اور چند ہی سیکنڈز میں انٹرنیٹ نے کام کرنا شروع کر دیا۔توماسو میلوڈیا کا کہنا ہے کہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ بہت سے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ اسے مچھلیاں اور سمندری مخلوق کی مانیٹرنگ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ آبی مخلوق کو سمندری ٹریفک اور دیگر خطرات سے بچایا جا سکے۔ اس کے استھ ہی زیرِ سمندر انٹرنیٹ سے بہت کچھ کرنا ممکن ہوگا۔



    ____________
    راشد صاحب
    سمندرکی تہہ میں انٹرنیٹ Coolte10


      Current date/time is Fri May 10, 2024 8:57 pm