Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    ایک خراب پی سی سے نمٹنے کے لیے آل اِن ون یوٹیلیٹی بنڈل

    Admin
    Admin
    Admin
    Admin


    Posts : 527
    Join date : 09.10.2014

    ایک خراب پی سی سے نمٹنے کے لیے آل اِن ون یوٹیلیٹی بنڈل Empty ایک خراب پی سی سے نمٹنے کے لیے آل اِن ون یوٹیلیٹی بنڈل

    Post by Admin Fri Mar 27, 2015 11:40 am

    Admin wrote:
    Admin wrote:
    ایک خراب پی سی سے نمٹنے کے لیے آل اِن ون یوٹیلیٹی بنڈل Switchblade-590x426


    سسٹم کا کبھی بھی خراب ہو جانا ایک عام سی بات ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سسٹم کی عام خرابیوں سے نمٹنے کی اہلیت ہم میں موجود ہو، بلکہ اس سلسلے میں ہم اپنے عزیز و اقارب کی مدد کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔ چاہے اس کے پیچھے واقعی مدد کا جذبہ ہو یا اگلے کو متاثر کرنا کہ ہمیں کمپیوٹر کی کافی معلومات ہے۔ بہرحال کسی کا کمپیوٹر ٹھیک کرنے کی نیت سے جاتے ہوئے ہمیں بالکل اندازہ نہیں ہوتا کہ کس طرح کی گمبھیر صورت حال ہماری منتظر ہے۔ اپنے بارے میں ہمیشہ اچھا تاثر چھوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ بندہ پوری تیاری کے ساتھ جائے مثلاً کوئی ایسی ڈی وی ڈی یا خاص کر یو ایس بی ساتھ لے جائے جس میں کئی یوٹیلیٹی سافٹ ویئر، ونڈوز اپ ڈیٹس، مختلف قسم کے ٹربل شوٹنگ ٹولز اور اینٹی وائرسز وغیرہ موجود ہوں۔


    کیا اس کام کے لیے کوئی ایک سافٹ ویئر موجود ہے؟


    اگر اس کام کے لیے صرف ایک ہی سافٹ ویئر ہو جس میں تمام ضرورت کے ٹولز موجود ہوں تو کیسا رہے گا؟ جی ہاں ’’سوئچ بلیڈ‘‘ نامی سافٹ ویئر آپ کو پی سی ریپئر اور ٹربل شوٹنگ کرنے میں بہت مدد دے سکتا ہے۔


    یہ سوئچ بلیڈ کیا ہے؟


    سوئچ بلیڈ ایک پورٹ ایبل یوٹیلیٹی بنڈل ہے جو کہ خاص طور پر آئی ٹی پروفیشنلز اور ایڈمنسٹریٹرز کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کمپیوٹرز کو کلین اور آپٹمائز رکھ سکیں۔ سوئچ بلیڈ بالکل مفت اور مال ویئر وغیرہ سے پاک ہے۔

    سوئچ بلیڈ کے فیچرز

    اس کے فیچرز کی ایک لمبی فہرست ہے۔ مختلف ٹولز کو سیکشن کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا ہے جیسے کہ سکیوریٹی ٹولز، سسٹم ٹولز، نیٹ ورکنگ و دیگر۔
    اگر سکیوریٹی ٹولز کی بات کی جائے تو اس کی مدد سے مائیکروسافٹ سکیوریٹی ایسینشلز، مال ویئر بائٹس اینٹی مال ویئر، ٹرو کرپٹ، آرکل، کومبو فکس، ہیش چیکر اور وائرس ٹوٹل اپ لوڈ ڈرانسٹال کیے جا سکتے ہیں۔
    سسٹم ٹولز کے حصے میں Revo اَن انسٹالر، کے سی کلینر، ایرر لُک اپ، نوٹ پیڈ پلس پلس، ڈرائیور ری اسٹور و بیک اپ، ڈسک مون، ایپ کریش ویوو، پراسیس ایکسپلورر، فری پی سی آڈٹ، ٹیسٹ ڈسک، الٹرا ڈی فریگ وغیرہ انسٹال کیے جا سکتے ہیں۔
    نیٹ ورکنگ کے حصے میں فائل زیلا، پُٹی، ویب براؤزر، الٹرا وی این سی ویوور، ری سیٹ وِن ساک وغیرہ دستیاب ہیں۔
    دیگر کے ٹیب سے ایپلی کیشن لاگز، سسٹم لاگز، ونڈوز اپ ڈیٹس لاگز اور سکیوریٹی لاگز جمع کیے جا سکتے ہیں۔
    اس میں موجود چیٹ کے حصے میں کئی لوگ آن لائن موجود ہوتے ہیں جن سے تکنیکی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
    غرض ایک خراب سسٹم سے نمٹنے کے لیے سوئچ بلیڈ میں تمام ٹولز موجود ہیں اور یہ انتہائی اہم سافٹ ویئر سبھی کے پاس موجود ہونا چاہیے۔ اس بنڈل میں موجود ایک ٹول ’’نیٹ کیٹ‘‘ کی وجہ سے شاید آپ کا اینٹی وائرس اسے ڈاؤن لوڈ اور چلنے نہ دے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اس مکمل پیکیج میں کسی بھی قسم کا کوئی وائرس
    نہیں ہے۔ اس لیے آپ بے فکر ہو کر اسے چلا سک
    تے

    یہاں ڈاون لوڈ


    ____________
    راشد صاحب
    ایک خراب پی سی سے نمٹنے کے لیے آل اِن ون یوٹیلیٹی بنڈل Coolte10

      Current date/time is Fri Nov 01, 2024 2:04 am