Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    نو ماہ کا بچہ پولیس پر قاتلانہ حملے کا ’ملزم

    Admin
    Admin
    Admin
    Admin


    Posts : 527
    Join date : 09.10.2014

     نو ماہ کا بچہ پولیس پر قاتلانہ حملے کا ’ملزم Empty نو ماہ کا بچہ پولیس پر قاتلانہ حملے کا ’ملزم

    Post by Admin Wed May 13, 2015 2:37 pm

    لاہور ۔ ایجنسیاں
    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صدر لاہور میں کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں نو ماہ کے بچے کو ملزم قرار دینے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے تاہم بچے کا نام تاحال مقدمے سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔



    محمد موسیٰ خان نامی اس بچے سمیت 30 افراد پر یہ مقدمہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں محکمۂ سوئی گیس کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور مبینہ جھگڑے کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔



    ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے گیس کی چوری کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہوئے۔



    گذشتہ روز اس معاملے کی سماعت کے موقع پر دیگر ملزمان کے ہمراہ نو ماہ کے موسیٰ خان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وہ دودھ کی بوتل لیے اپنے والد کی گود میں بیٹھا رہا جو خود بھی نامزد ملزم ہے۔



    دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ عدالت کے جج نے موسیٰ خان کو ملزم تسلیم کرتے ہوئے اسے دیگر ملزمان کے ساتھ ضمانت دے دی اور مقدمے کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔



    ذرائع ابلاغ میں قاتلانہ حملے کے نو ماہ کے ملزم کی خبریں نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے اور مقدمہ درج کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔


    ادھر ان احکامات پر مقدمہ درج کرنے والے اہلکار اے ایس آئی کاشف کو معطل کر دیا گیا تاہم بچے کا نام اب بھی مقدمے سے نہیں نکالا گیا ہے۔



    ____________
    راشد صاحب
     نو ماہ کا بچہ پولیس پر قاتلانہ حملے کا ’ملزم Coolte10

      Current date/time is Thu Mar 28, 2024 10:13 pm