Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ


Join the forum, it's quick and easy

Rashid Ali Parchaway

راشید صاحب کے لیے اطلاع ہے کہ آنے والے وقت میں اپ کمپیوٹر کے ماہرین میں شمار ہونگے انشاء اللہ

Rashid Ali Parchaway

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Jamal Abad Michni Parchaway.

Keywords

Affiliates


free forum

Forumotion on Facebook Forumotion on Twitter Forumotion on YouTube Forumotion on Google+


    مائیکروسوفٹ کی تنبیہ

    Admin
    Admin
    Admin
    Admin


    Posts : 527
    Join date : 09.10.2014

    مائیکروسوفٹ کی تنبیہ Empty مائیکروسوفٹ کی تنبیہ

    Post by Admin Fri Mar 27, 2015 12:34 pm

    [size=36]مائیکروسوفٹ کی تنبیہ[/size]
    مائیکروسوفٹ کی تنبیہ 1044_13391222
    بیکرزونڈوزآپریٹنگ سسٹم کےذریعے کمپیوٹروں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں
    دنیا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز اس کے آپریٹنگ سسٹم کے اندر ایک بَگ استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے متاثرہ کمپیوٹروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔مائیکروسافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ہیکرز کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو ایک خاص ای میل یا ویب کانٹینٹ بھیج کر اسے کھولنے کی درخواست کریں گے، جس کا فائدہ اٹھا کر وہ صارفین کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کر لیں گے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق، وہ اس حملے کے بارے میں جانتی ہے اور اس کی تفتیش کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس مسئلے نے مائیکروسافٹ کے ونڈوز وسٹا، ونڈو سرور 2008، مائیکرو سافٹ آفس 2003، 2010 اور مائیکروسافٹ لِنک کو متاثر کیا تھا۔ مائیکروسافٹ ونڈوز اور آفس کے حالیہ ورژن اس مسئلے سے متاثر نہیں ہوئے کیوںکہ وہ جو گرافکس انٹرفیس استعمال کرتے ہیں وہ اس سے محفوظ ہے۔ مائیکروسافٹ کے ترجمان کے مطابق، وہ سیکیورٹی اَپ ڈیٹ کے ذریعے اس مسئلے کا حل پیش کرے گی۔ دریں اثنا مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی سیٹنگز بدل کر اس کا عارضی حل تلاش کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ اس مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے لیکن سیکیورٹی اَپ ڈیٹ آنے تک اس سے ہیکرز کی کارروایاں بلاک کی جا سکتی ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق، یہ خرابی ٹیگڈ امیج فائل فارمیٹ (TIFF) کی فائلز استعمال کرتے ہوئے پیش آتی ہے، جس کے گرافکس پروسیسنگ کمپونینٹ سافٹ ویئر ورژن متاثر کرتے ہیں۔مائیکروسافٹ کے مینیجر ڈسٹن چائلڈز نے مائیکروسافٹ سکیورٹی کے بلاگ میں لکھا ہے کہ کہ ہیکروں کی کوئی بھی حرکت صارف کے کمپیوٹر استعمال کرنے کی عادت پر منحصر ہے۔ان کے مطابق،ہیکرز صارفین کو ایک اٹیچمینٹ کے ذریعے پوشیدہ ای میل کھولنے کی درخواست کریں گے اور جیسے ہی اس اٹیچمنٹ کھولا یا دیکھا جائے گا یہ مسئلہ نمودار ہو جائے گا۔





    ____________
    راشد صاحب
    مائیکروسوفٹ کی تنبیہ Coolte10

      Current date/time is Fri Apr 19, 2024 6:30 am